اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان نےگزشتہ دس ماہ کےدوران چار سو پچپن ارب تہتر کروڑروپےکے موبائل فونز درآمد کرلیے،رواں مالی سال کے پہلےدس ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات میں تیس اعشاریہ دو نوفیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اپریل میں سالانہ بنیادوں پر چالیس اعشاریہ سات ایک اور ماہانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات اٹھارہ اعشاریہ سات فیصد بڑھ گئیں ۔پاکستان کارواں مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا-سرکاری دستاویزکےمطابق اپریل 2026میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونزکی درآمدات میں چالیس اعشاریہ سات ایک فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر اٹھارہ اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا ۔