• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس رحیم الحسینی آغا خان، گلگت بلتستان اور چترال کا دورہ مکمل کر کےروانہ

گلگت (اے پی پی)اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی آغا خان، گلگت بلتستان اور چترال کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز گلگت سے روانہ ہوگئے۔دورے کے دوران انہوں نے ہنزہ، گوجال، گاہکوچ، غذر، گلگت اور چترال میں مختلف مذہبی اور سماجی تقریبات میں شرکت کی جن میں لاکھوں عقیدت مند حاضر تھے جنھوں نے دیدار کی سعادت حاصل کی۔اس دورے کے دوران گلگت بلتستان بھر میں انتہائی خوشی، عقیدت اور جوش و خروش کی فضا رہی اور عوام کی بڑی تعداد اپنے روحانی پیشوا کے استقبال اور دیدار کے لیے موجود رہی۔دورے کے اختتام پر گلگت کے ہیلی پیڈ پر انہیں باوقار انداز میں الوداع کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید