اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے ،وزیراعظم کی منظوری کے بعد عامر رانا وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن تحت قائم پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (PDA) کا ممبرمقرر ۔ ان کی تقرری کنٹریکٹ پر 5 سال کیلئے کی گئی جو فوری طور پر نافذ العمل اور مزید احکامات تک برقرار رہے گی۔ وجاہت منصور کو کنٹریکٹ پر 3 سال کیلئے ڈائریکٹر جنرل، وزارت آئی ٹی، ایم پی ٹو سکیل میں تعینات کیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا اضافی چارج محمد عمران خان مہمند کو 3 ماہ کیلئے تفویض کیا گیا ،ڈپٹی جی ایم پی آئی اے طارق احمد غوری کو ڈیپوٹیشن پر وزارت قومی صحت میں ڈائریکٹر ( نان میڈیکل )تعینات کیا گیا ۔