• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی صدور کی خارجہ پالیسی پر طنز، ٹرمپ نے اے آئی سے بنی تصویر شیئر کردی

کراچی (نیوز ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ پر مبینہ طور پر ایران سے متعلق سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن اور اپنی خارجہ پالیسی کا موازنہ کرنے والی ایک طنزیہ تصویر شیئر کی ہے،اے آئی سے بنی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اس پوسٹ میں صدر ٹرمپ کا  اشارہ ایران کی جانب ہے۔اس پوسٹ میں ایک چھ حصوں پر مشتمل تصویری خاکہ شیئر کیا گیا ہے، جس میں سابق صدر بارک اوباما، موجودہ صدر جو بائیڈن اور خود ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں مخالفین کے ساتھ نمٹنے کے انداز کو دکھایا گیا ہے۔ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ اوباما فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں "آئیں مذاکرات کرتے ہیں"، جبکہ دوسری طرف موجود شخص (جس نے نقاب پہنا ہوا ہے) کہتا ہے "میں سب کچھ اڑا دوں گا"۔جو بائیڈن کی تصویر کے ساتھ بھی یہی دکھایا گیا ہے کہ وہ مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں اور دوسری طرف سے نفی میں جواب مل رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید