کراچی (نیوز ڈیسک)پوپ لیو نے غلامی میں چرچ کے تاریخی کردار پر معافی مانگ لی ۔ پوپ کا کہنا تھا غلامی مسیحی یادداشت کا ایک زخم ہے،کیتھولک چرچ نے اس کی مذمت میں صدیوں دیر کی ۔ انہوں نے AI خطرات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اورمطالبہ کیا کہ حکومتیں اے آئی نظاموں کی سخت نگرانی اور قانون سازی کریں ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے غلامی کے نظام میں چرچ کے تاریخی کردار پر کھلے الفاظ میں معافی مانگ لی۔ اپنی پہلی اہم مذہبی دستاویز میں انہوں نے اعتراف کیا کہ کیتھولک چرچ نے غلامی کو انسانی وقار کے خلاف قرار دینے میں صدیوں تاخیر کی جبکہ ماضی میں بعض کلیسائی ادارے خود بھی غلام رکھتے تھے۔