اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں تیانمن سکوائر پر عوامی جمہوریہ چین کے ہیروز کی یادگار پر حاضری دی اورپھول چڑھائے۔ پیرکو بیجنگ کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی یادگار آمد پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔وزیراعظم نے سادہ مگر پروقار تقریب میں یادگار پر پھول رکھ کر چین کے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں وفاقی وزرا ء، پاکستانی وفد کے ارکان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔بیجنگ کے قلب میں واقع تیانمن سکوائر چین کی تاریخ، ثقافت اور قومی شناخت کی اہم علامت مانا جاتا ہے۔