• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ٹاور منصوبہ تنازع کا شکار،زمین کامالک امریکی پابندیوں کی زد میں آ چکا

کراچی (نیوز ڈیسک) جارجیا میں ٹرمپ ٹاور منصوبہ تنازع کا شکار ہوگیا،زمین کامالک امریکی پابندیوں کی زد میں آ چکا۔ایوانیشولی پر 2024 میں امریکہ نے جارجیا کی جمہوری سمت کو نقصان پہنچانے کے الزام پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں زیر تعمیر ٹرمپ ٹاور منصوبہ اس وقت تنازع کا شکار ہو گیا ہے جب انکشاف ہوا کہ اس منصوبے کے لیے مختص زمین کی جزوی ملکیت ایک ایسے رہنما کے خاندان کے پاس ہے جو امریکی پابندیوں کی زد میں آ چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ ٹرمپ آرگنائزیشن اور مقامی کنسورشیم کے اشتراک سے بنایا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید