اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف کا چینی دارالحکومت بیجنگ میں عظیم عوامی ہال، جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے لیے پہنچے،آمد پر پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم رسمی استقبالیہ تقریب کے مقام پر پہنچے تو چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ نے ان کا استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کو اپنے اپنے وفود سے متعارف کرایا۔