مکہ مکرمہ (اے ایف پی)مکہ میں موجودگی نعمت سے کم نہیں ،امن اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے، ایرانی حجاج،رواں برس حج میں شریک ایرانیوں کی حفاظت کیلئے سعودی سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔اصفہان میں بمباری کے دوران پناہ گاہوں میں وقت گزارا،سعودی حکام کا رویہ اچھا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو ،اس سال حج میں شریک ایرانیوں کی حفاظت کے لیے سعودی سکیورٹی اہلکار خاص طور پر مامور کیے گئے ہیں، جو دیگر زائرین کو ان کے قریب آنے یا ان سے گفتگو سے روکتے ہیں۔ ایسا انتظام دیگر ممالک سے آنے والے حجاج کے لیے نہیں کیا گیا۔ اصفہان سے آئے ہوئے ایرانی حجاج نے فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکہ میں موجود ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔