لاہور (نیوزرپورٹر) غیرقانونی طور پر لیبیا پہنچنے والے 177پاکستانی ڈی پورٹ کردیے گئے۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 59لاہور، 58 گجرات، 26 راولپنڈی، 23 کا گوجرانولہ سے تعلق ہے،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی ڈنکی لگا کر لیبیا پہنچے تھے، تمام پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کےذریعے پاکستان منتقل کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 59لاہور، 58گجرات، 26راولپنڈی، 23 گوجرانولہ سے تعلق رکھتے ہیں، 10افراد سیالکوٹ اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہے۔