• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے بیشتر اضلاع میں 31 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان

کراچی( جنگ نیوز)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں 31 مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویو کی صورتحال ہو سکتی ہے۔محکمےکا کہنا ہے کہ بالائی فضا میں موجود ہائی پریشر ایریا کے مزید طاقتور ہونے کا امکان ہے جس کے باعث سکھر، لاڑکانہ، دادو سمیت مختلف اضلاع میں درجۂ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے، اسی طرح تھر پارکر، بدین، حیدر آباد، میر پور خاص اور جامشورو میں پارہ 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید