اسلام آباد ( طاہر خلیل )فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ثالثی کردار، عالمی سطح پر اعتراف، فیلڈ مارشل کے تہران دورے نے مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال میں جہاں خلیجی ممالک اور لبنان جنگ کا حصہ ہیں وہیں صرف پاکستان ہی مسودے کو حتمی شکل میں لانے میں کامیاب ہوا - فیلڈ مارشل کی تہران سے واپسی پر مجوزہ مسودہ ایرانی اور امریکی قیادت کو جائزے کے لیے بھیجا گیا ، فیلڈ مارشل کو امریکہ اور ایران دونوں کا اعتماد حاصل ہے،پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ہم آہنگی ثالثی کا بنیادی عنصر ہیں - صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو "مائی فیورٹ فیلڈ مارشل" قرار دے چکے ہیں ، پاکستانی حکومت اور فیلڈ مارشل، اسلام آباد مذاکرات کے دوران بھی فریقین کے درمیان خلیج کم کرنے میں، اہم کردار ادا کر چکے ہیں، ماضی میں بھی پاکستان، امریکہ اور چین کے درمیان سفارتی روابط استوار کرنے میں، بنیادی کردار ادا کر چکا ہے -