اسلام آباد(نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج بیجنگ سے نیویارک کے دورے کے لئے روانہ ہوں گے۔ پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نیویارک میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 26 مئی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اوپن مباحثے میں شرکت کریں گے جس کا عنوان ’’بین الاقوامی امن و سلامتی کا تحفظ: اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری اور اقوام متحدہ پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانا‘‘ ہے۔