• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈلاک پالیسی لازمی حق نہیں، سروس رولز کے تحت محدود اطلاق ممکن، سپریم کورٹ

اسلام آباد (رپورٹ:رانا مسعود حسین)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ویڈ لاک پالیسی لازمی حق نہیں ،سروس رولز کے تحت محدود اطلاق ممکن ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے سرکاری ملازم ، میاں بیوی کی ایک ہی شہر میں تعیناتی(ویڈلاک پالیسی)کے حوالہ سے مقدمہ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ جب تک کوئی بہت بڑی یا ناگزیر رکاوٹ نہ ہو، ملازم،میاں بیوی کو ایک ہی جگہ تعینات کرنے کی درخواستوں پر نہ صرف ہمدردی اور نرمی سے غور کیا جائے، بلکہ اس پالیسی پر منصفانہ عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پنجاب سروس ٹربیونل کے 17 جنوری 2023کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی ،عدالت نے درخواست مجاز اتھارٹی کوواپس بھیج دی اورقانونی و انتظامی پہلوئوں کے مدنظر ازسرنو فیصلہ کی ہدایت دی ہے ۔جسٹس محمد علی مظہر کے تحریر کردہ 16 صفحات کے تفصیلی فیصلے میں قراردیا گیا کہ اگر شریکِ حیات کی تعیناتی کی جگہ پر کوئی اسامی خالی نہ بھی ہو، تب بھی محض اسامی نہ ہونے کا بہانہ بنا کر درخواست مسترد کرنے کے بجائے عارضی یا مستقل تبادلے، ایڈجسٹمنٹ یا ڈیپوٹیشن کے ذریعے شادی شدہ جوڑے کو اکٹھا رکھنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید