کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے،قوم کو اس قسم کی حرکتوں سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ شاہراہ بھٹو کا افتتاح ہوتے ہی کچھ پارٹیوں کے لئے اس منصوبے سے مسائل ہوئے۔پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ایک نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب سب کونظر آرہا ہے کہ ایران امریکہ کا تنازع حل کی طرف جا رہا ہے یہ پورے خطے کے لئے ایک بڑا چیلنج تھا اس مسئلے کے حل کے لئے ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اوروزیر اعظم نے اہم کردار ادا کیاانہوں نے کہا کہ پوری دنیا فیلڈ مارشل کے کردار کی تعریف کررہی ہے اور اس وقت پاکستان کا نام دنیا بھرمیں امن پسند ملک کے طور پر لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کا پر مسرت موقع آرہا ہے، جو لوگ ارض مقدس میں ہیں اللہ پاک سب کا بھی جج قبول کرے اس عید پر پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے عوام کو شاہراہ بھٹو کا تحفہ دیا گیا ہے۔