• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کی وارداتوں میں اضافہ، موبائل فونز، نقدی و اشیاء چھین لی گئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کی وارداتوں میں اضافہ، موبائل فونز، نقدی و اشیاء چھین لی گئیں۔ گھروں کے تالے ٹوٹ گئےچوریوں میں لاکھوں روپے لے گئے، شہری 12موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے، راولپنڈی کے شہری 9موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسو میں دانش جاوید اور اس کے دوست راجہ حسن سے 125موٹر سائیکل، 2موبائل، 45ہزار روپے، ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ وغیرہ، ڈھوک حسو میں شہری کے گھرسے 2لاکھ روپے اور سونا مالیتی 2لاکھ 36ہزار 581روپے، وارث خان میں نعمان شہزاد کے رہائشی کمرے سے65ہزار روپے، سیٹلائٹ ٹاؤن میں عامر سہیل کے ہاسٹل کے کمرے سے تالے توڑ کرلیپ ٹاپ، 45ہزار روپے، سٹاپ واچ، ٹرانسفارمر چوک میں فرحان تاج کے گھر سے4موبائل اور 25ہزار روپے، شناختی کارڈ وغیرہ، ایم ایچ ہسپتال میں نورین اختر کا پرس جس میں موبائل اور16ہزار روپے تھے، فیصل ٹاؤن میں القدس پیو رمنرل واٹر پلانٹ سے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان، روزگارڈن پارک کے سامنے کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کرایک لاکھ 40ہزار روپے، گلشن آباد میں راجہ نصیراحمد کے گھرسے تالے توڑ کر طلائی زیورات، 2ایل ای ڈیز، ڈیڑھ لاکھ روپے اور 2لیپ ٹاپ، موہڑہ بڑیاں میں عمران کے گھر سے 2موبائل، سونا مالیتی 2لاکھ روپے، موٹربجلی اور 50 ہزار روپے چوری کرلئے گئے ،اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 3موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید