• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی ورلڈکپ سے قبل انجرڈ، دفاعی چیمپئن ارجنٹائن پر سکتہ

بیونس آئرس (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں محض چند دن باقی ہیں، ایسے میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کی انجری نے ٹیم مینجمنٹ اور مداحوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اتوار کے روز انٹر میامی کیلئے کھیلتے ہوئے میسی ہیمسٹرنگ انجری اور درد کے باعث 73ویں منٹ میں میدان چھوڑ گئے تھے۔ طبی معائنوں میں ان کے پٹھے میں تھکن اور اوور لوڈ کی تصدیق ہوئی ہے۔ ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی کیلئے یہ خبر اس لیے پریشان کن ہے کیونکہ یکم جون تک فیفا کو فائنل 26 رکنی اسکواڈ جمع کرانا ہے۔ لیونل میسی 5 ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں اورٹیم کو 2022 میں عالمی چیمپئن بنایا،وہ دوبار گولڈن بال ایوارڈ جیتنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں ۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ان کی واپسی کا انحصار طبی رپورٹس پر ہوگا، تاہم امید ہے کہ وہ 16 جون کو الجزائر کے خلاف ارجنٹائن کے پہلے گروپ میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید