کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلش وائٹلٹی بلاسٹ میں پاکستان کے حسن علی نے آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یارک شائر دو وکٹ سے کامیابی دلوادی۔ حسن علی نے12گیندوں پر31ناٹ آئوٹ رنز بنائے جس میں تین چھکے اوردو چوکے شامل تھے جبکہ چار اوورز میں37رنز دے کر ایک وکٹ بھی لیا ۔ ڈاربی شائر نے 4وکٹوں پر 194رنز بنائے۔ اوپنر مارٹن اینڈرسن نے ناقابل شکست81رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں یارکشائر کے 65رنز پر 4کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔ آخری اوورز میں حسن علی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔