کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کی جارجیا وول کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ آسٹریلیا کی تھالیا میک گرا ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئیں۔بولرز میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نمبر ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئیں ، پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء کی چھٹی پوزیشن برقرارہے۔