کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نےیوم عرفہ کے موقع پر حجاج کرام کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا کہ عرفہ کے اس بابرکت دن پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امن، رحمت اور برکتوں کی دعا ہے۔ مجھے اور میرے اہلِ خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔