کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچ کرمنگل کومقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ایچ پی سی، کاسل ایونیو، ڈبلن میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی ۔پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف کھیلے گی۔ٹرائی سیریز کے تمام میچز کاسل ایونیو، ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔