• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف ریفری ڈائریکٹر احمد رؤف ہراسانی کیس میں برطرف

کراچی (اسٹاف رپورٹر/ شکیل یامین کانگا)ہراسانی کیس میں ملوث پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ریفری ڈائریکٹر احمد رئوف کو برطرف کردیا گیا، پی ایف ایف کے سینئر عہدیدار کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق پی ایف ایف سے نہیں ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون بھی پی ایف ایف ریفری ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھتی ہیں ۔ یہ کارروائی ایک خاتون کی شکایت درج کرانے کے بعد عمل میں لائی گئی ، جس کے بعد فیڈریشن کے اندرونی سطح پر تحقیقات شروع کی گئیں۔ پی ایف ایف کے سینئر عہدیدار کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد مزید تادیبی کارروائی بھی جاری رہے گی۔ فیڈریشن کام کی جگہ پر ہراسانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ متاثرہ خاتون کو پی ایف ایف میں کیسے لایا گیا اس کی بھی مکمل تحقیقات ہونگی ۔

اسپورٹس سے مزید