• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفایت شعاری مہم: پی ایچ ایف عہدیداروں کے غیر ملکی دورے بند

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سرکار ی خرچ پر فیڈریشن عہدے داروں کے بیرون ملک دورے پر پابندی عائد کردی ہے، ذرائع کےمطابق کفایت شعاری مہم کی وجہ سے قومی سینئر ٹیم کے ساتھ پرو ہاکی لیگ کیلئے کوچنگ اسٹاف بھی محدود کردیا گیا ہے، کوچ شکیل عباسی کو اسی بنیاد پر ٹیم کے ساتھ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ایچ ایف نے کپتان عماد شکیل بٹ اور پنالٹی کارنر کے ماہر سفیان خان کی جانب سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی آسٹر و ٹرف کو سست قرار دینے کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور اور کراچی کے ہاکی گراؤنڈز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ حکومت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور کارپوریٹ اسپانسرز کے تعاون سے اضافی فنڈز حاصل کر لیے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین سہولیات دی جا سکیں۔

اسپورٹس سے مزید