اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان بھر ہیں گندم کی قیمت کے پی کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جو 11400 روپے فی سو کلوگرام ہے،دوسرے نمبر پر سندھ کا دارالحکومت کراچی ہےجہاں گندم گیارہ ہزار ایک سو پچاس روپے فی ایک سو کلوگرام ہو گئی،فلور انڈسٹری آئندہ پیر سے دوبارہ کام شروع کرے گی ،26 مئی کوعید سے ایک روز پہلے اسلام آباد، راولپنڈی ٹیکسلا ،واہ میں گندم کے ریٹ اکیالیس سو پچاس روپے فی چالیس کلوگرام رہے ،پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گندم کے ریٹ 26مئی کو 3950روپے، گوجرانوالہ میںمنگل 26 مئی کو گندم 3975 روپے فرخت ھوئی، فلور ملننگ انڈسٹری نے گذشتہ ھفتہ کو آخری پسائی کی اور اب ہفتہ اور پیر کی عید تعطیلات کے بعد فلور انڈسٹری دوبارہ گندم پسائی شروع کرے گی۔