اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی حکومت نے قومی بچت کی بعض سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا،ریگولر انکم سرٹیفکیشن پر شرح 11.82 فیصد ،بہبود، پنشن سکیموں اور فیملی ویلفیئر سکیموں پر شرح 12 فیصد پر برقرارنوٹیفکیشن کے مطابق پالیسی کا اطلاق 26 مئی سے ہوگیا ، جس کے تحت بعض سکیموں میں منافع کی شرح میں اضافہ کیا گیا ریگولر انکم سرٹفکیشن پر منافع کی شرح 11.82 فیصد مقرر ہوگئی ہے،بہبود، پنشن سکیموں اور فیملی ویلفیئر سکیموں پر منافع کی شرح 12 فیصد پر برقرار رہے گی،متعدد اسکیوں کی شرح بدستور برقرار رکھی گئی ہیں،سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ اکاؤنٹ پر ابتدائی پانچ منافع جات کے لیے سالانہ 11.6 فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے جبکہ آخری منافع 12.4 فیصد سالانہ ہوگا، اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جہاں تین ماہ، 6 ماہ اور ایک سالہ مدت کے لیے بالترتیب 10.84 فیصد، 10.58 فیصد اور 11.23 فیصد سالانہ منافع دیا جائے گا۔