کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ایثار، بھائی چارے، محبت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا درس ہے۔اس موقع پر ہمیں اپنے ذاتی مفادات کی قربانی کا عہد کرنا چاہئے، ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے اداروں سے جان چھڑانے اور بیرونی قرضے سے نجات دلاکر مستحکم پالیسی بنانے کا بھی پیغام ملتا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اس لئے عید کے موقع پر نماز کے اجتماعات اور قربانی کے مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ضرورت ہے،عید کے موقع پر مستحق افراد کو بھی یاد رکھا جائے۔