• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عازمین نے وزیر مذہبی امور کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے

اسلام آباد (رانا غلام قادر) مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین نے وزیرمذہبی امورسرداریوسف سےشکایات کےانبارلگا د یے۔پاکستانی عازمین حج کی جانب سےناقص انتظامات کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی پرسان حال نہیں ،بےیارومددگار چھوڑ دیا گیا ، جلا ہوا کھا نا دیا جا رہا ہے،وزیرمذہبی امور نے حج انتظامات سے شکایات کےازالےکی یقین دہانی کروادی ،ناقص انتظامات پر ایکشن لے لیا۔ایک حاجی نے ناقاص انتظامات پروزارت مذہبی امورکیخلاف کیس دائرکرنےکا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر سے کہا کہ12،12 لاکھ روپے حج کیلئے دیئےلیکن یہاں انتطامات ناقص ہیں۔ہمارا یہاں کوئی پرسان حال نہیں بےیارو مددگار چھوڑ دیا گیا ۔عاز مین نے کہا کہ ہماری شکایات کوئی نہیں سنتا کئی بارجلا ہوا کھانا ملا ۔

ملک بھر سے سے مزید