• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکو آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پارکو آئل ریفائنری کی پائپ لائن سے تیل چوری کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے ملزم حسن علی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشت گردی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس عمر سیال نے تیل چوری کیس انسداد دہشت گردی کی کورٹ سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل جج نے اپنی آبزرویشن میں کہا ہے کہ تیل چوری کا مقدمہ منظم جرائم کے زمرے میں نہیں آتا ہے ہمیں ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آئی کہ تیل چوری کا کیس دہشت گردی میں شمار کریں۔

ملک بھر سے سے مزید