اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تمام عازمین حج کو مبارک باد دی ہے اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کیے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پورے عالم اسلام کو حج اور عید الاضحی کی مبارک باد دی۔ عرفات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عازمین نے پورے عالم اسلام اور پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سردار شمشیر مزاری، چیئر مین مجلس قائمہ دفاعی پیداوار سینیٹر عبدالقادر، پارلیمانی سیکرٹری میاں خان بگٹی اورپروفیسر سجاد قمر بھی موجود تھے۔