• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، ایم کیو ایم نے سندھ انفارمیشن کمیشن سے رجوع کر لیا

کراچی( سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گُل پلازہ سانحے کی انکوائری رپورٹ اور متعلقہ سرکاری ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کے لیے سندھ انفارمیشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔ ان کے ہمراہ ایڈووکیٹ مشیر طارق منصور نے کمیشن میں درخواست جمع کرائی جس میں گُل پلازہ انکوائری کمیشن کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ اور کارروائی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ گُل پلازہ سانحہ کراچی کے المناک ترین واقعات میں شمار ہوتا ہے جس میں 84 سے زائد شہری جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے، تاہم متاثرہ خاندان ایک سال گزرنے کے باوجود انصاف کے منتظر ہیں ایسے سانحات کے تمام حقائق عوام کے سامنے لانا اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنا ریاستی اداروں کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی چار جلدوں پر مشتمل رپورٹ میں متعدد سرکاری افسران اور متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور کوتاہیوں کا ذکر موجود ہے۔

ملک بھر سے سے مزید