• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم، نیا طریقہ کار متعارف

کراچی (نیوز ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم،نیا طریقہ کار متعارف کرادیا گیا، اب ادائیگی بینظیر موبائل سم کے ذریعہ کھولے گئے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ میں کی جائے گی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشریز کے لیے اہم خبر ہے کہ اب انہیں امدادی رقم نئے طریقہ کار سے ملے گی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوامی ریلیف کے کئی پروگرام جاری ہیں۔ ان تمام امدادی پیکیجز کی ادائیگی پہلے بی آئی ایس پی سینٹرز یا پھر مخصوص اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ فراہم کی جاتی تھی۔ تاہم اب پرانے طریقے کے بجائے نئے طریقے کے تحت بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ افراد کو امداد فراہم کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید