اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار عیدالاضحی کی نماز نیو یارک میں ادا کریں گے اور عید اپنے عزیزوں کے ساتھ گزارینگے۔ سرکاری اخراجات میں کمی اور کفایت کی پاسداری کی خاطر وزیر خارجہ ڈار کسی ہوٹل میں قیام نہیں کرینگے۔اسحق ڈار کے علاوہ چین کے وزیر خارجہ بھی ائیر چائنا کی اسی پروازسے نیویارک پہنچے جہاں وہ سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ چین رواں ماہ مئی کے دوران 15 رکنی سلامتی کونسل کا صدر بنا ہے۔ سلامتی کونسل اپنے اجلاس میں اقوام متحدہ کے نظام اور گلوبل گورننس کے بارے چینی تجاویز اور پاکستان کا موقف بھی سنےگی ۔ موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ کے نظام کو موثر اور مضبوط بنانے کے مسئلہ پر بھی ڈبیٹ ہوگی۔