کراچی (نیوز ڈیسک) روس کی کیف میں دفاعی اہداف پر حملوں کی دھمکی، غیر ملکیوں کو شہر چھوڑنے کی ہدایت،روسی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو حملوں سے آگاہ کردیا،یوکرین نے اتحادیوں سے روسی دباؤ میں نہ آنے کی اپیل کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فوجی تنصیبات اور فیصلہ سازی کے مراکز پر منظم حملے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں اور سفارت کاروں کو فوری طور پر شہر چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بتایا کہ یہ حملے روس کے اندر شہری علاقوں پر مبینہ یوکرینی حملوں کے جواب میں کیے جائیں گے۔