کراچی (نیوز ڈیسک) ترک میڈیاٹی آر ٹی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کشیدگی کے دوران پاکستان دونوں فریقین کے مابین قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا۔ علاقائی قوتوں کے برعکس پاکستان نے خاموش، منظم اور مؤثر سفارت کاری کا راستہ اپنایا۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کے ثالثی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارت کاری تشہیر کے بجائے خاموش روابط اور بیک چینل ڈپلومیسی پر مبنی ہے، انہوں نے مشکل حالات میں بھی امریکا اور ایران کے درمیان روابط کا سلسلہ برقرار رکھا۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جغرافیہ، عسکری و انٹیلی جنس ساکھ، امریکا اور ایران سے روابط نے پاکستان کو منفرد سفارتی حیثیت دی، پاکستان کی عسکری قیادت اقتصادی راہداری، علاقائی روابط اور سفارت کاری کے ضامن کے طور پر ابھری۔