کراچی (نیوز ڈیسک) بدنام زمانہ اسرائیلی فوجی قید خانہ شدی تیمان کیس میں فلسطینیوں پر مظالم کی ویڈیو بنانے والی اسرائیلی فوجی افسر کو برطرف کر دیا گیا۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والے اسرائیلی فوجی رہا کر دیئے گئے۔ قیدیوں سے زیادتی کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں اسرائیلی چیف ملٹری پراسیکیوٹر میجر جنرل ایفت تومیر ییروشالمی کو برطرف کر دیا گیا۔ قید خانے میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کیا جاتا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں کی قیدیوں سے بدسلوکی اور زیادتی کی ویڈیوز لیک ہوئی تھیں۔