کراچی (نیوز ڈیسک) ہیلی کاپٹر،طیارہ شکن توپیں،دفاعی نظام، ایران جنگ کے سائے میں ہونیوالا حج یاد گار بن گیا، سعودی وزارت دفاع کی خیر مقدمی ویڈیو میں فضائی دفاعی نظام کے پس منظر میں مسجد حرام دکھائی گئی ،سعودی ڈیفنس منسٹری کا کہنا ہے کہ افواج کو مقدس مقامات کی حفاظت اور فضائی خطرات سے نمٹنے کی ذمہ داری دی گئی ، دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچے ہیں، لیکن امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور خطے پر اس جنگ کے اثرات اس سال حج میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں فضا سے ہونے والے حملے روکنے کا دفاعی نظام دکھایا گیا ہے۔ اس کے پس منظر میں مسجد الحرام کے مینار، مکہ کا کلاک ٹاور اور دیگر عمارتیں نظر آتی ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سعودی وزارت دفاع کے سرکاری اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو حيام الله کے ہیش ٹیگ کے ساتھ جاری کی گئی ہے، جو خوش آمدید جیسا ہی ایک خیر مقدمی کلمہ ہے۔