• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، حزب اللہ کا مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، حزب اللہ کا مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان، نیتن یاہو کے حزب اللہ کو کچل دینے کے بیان کے بعد جنوبی لبنان سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی،اسرائیل نے جنوبی لبنان پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں جبکہ حزب اللہ نے ’غیر ملکی سرپرستی‘ اور تقسیم کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔جنوبی لبنان اور وادیِ بقاع کے شہروں اور دیہاتوں میں اسرائیلی فضائی حملے شدت اختیار کر گئے، جب اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ انھوں نے اسرائیلی فوج کو لبنان میں فوجی کارروائیاں بڑھانے کا حکم دیا ہے تاکہ حزب اللہ کو ’کچل دیا جائے‘۔ان بیانات کے بعد بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی دیکھنے میں آئی، کیونکہ لوگوں کو خدشہ تھا کہ ان علاقوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔حزب اللہ کے جنگجو مقبوضہ لبنانی علاقوں میں اسرائیلی افواج اور شمالی اسرائیل کے مقامات پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جنھیں حزب اللہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں کا ردعمل قرار دیتی ہے۔اپنی جانب سے، لبنانی حزب اللہ نے لبنانی آئین کے اجرا کی صد سالہ تقریب کے موقع پر طائف معاہدے کے بعد ترمیم شدہ آئین کو تنازعات کے حل اور ریاستی امور کے نظم و نسق کے لیے بنیادی حوالہ قرار دینے پر زور دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید