• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 15 گینگز کے 46 کارندے گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید الاضحیٰ کے موقع پر ملتان پولیس نے مویشی چوری اور ڈکیتی کی کارروائیوں میں ملوث 15گینگز کے 46 کارندوں کو گرفتار کرکے ملزمان سے قبضےسے چوری کی گئی 5 بھینسیں،9عدد گائیں، 35بکریاں/ بکرے، 2بچھڑے،13 موٹر سائیکلز، 1 کار اور 60 لاکھ سے زائد نقدی سمیت کل مال مسروقہ مالیتی 2.5کروڑروپے سے زائد برآمد کر لیا جبکہ 58 مقدمات کا سراغ لگا لیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جلال پور نے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری مطلوب 2گینگز کے5 کارندوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 3 عددگائیں مالیتی 45 لاکھ روپے برآمد کر لیں جبکہ 2 مقدمات کا سراغ لگایا گیا، پولیس تھانہ صدر جلال پور نے کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب مویشی چور گینگز کے6 کارندوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جانور جن میں 3 عددبکرے اور نقدی شامل ہے، برآمد کر لیے جب کہ 11 مقدمات کا سراغ لگایا گیا، پولیس تھانہ بستی ملوک نے کارروائی کرتے ہوئے دو مویشی چور گینگ کے 6 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضےسے 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جانور جن میں 5 عدد بھینسیں‘ 4 عدد گائیں ،2 بچھڑیاں ، 12 عدد بکرے/ بکریاں شامل ہیں، برآمد کیے اور 11 مقدمات کا سراغ لگا لیا، پولیس تھانہ گلگشت نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں مطلوب 1گینگ کے 4 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضےسے 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جانور جن میں8عدد بکرے/ بکریاں اور نقدی شامل ہے، برآمد کر لیے جبکہ 7مقدمات کا سراغ لگا لیا گیا، پولیس تھانہ شاہ شمس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مویشی چور گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضےسے 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جانور جن میں3 عدد بکرے/ بکریاں اور نقدی شامل ہیں، برآمد کر لیے اور 4 مقدمات کا سراغ لگا لیا، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مویشی چور گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضےسے 3لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جانور جن میں3 عدد بکرے/ بکریاں اور نقدی شامل ہیں، برآمد کر لیے جبکہ 3مقدمات کا سراغ لگا لیا پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری گینگ میں مطلوب ایک گینگ کے 4کارندوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضےسے3 لاکھ روپے برآمد کر لیے‘ 5 مقدمات ٹریس کر لیے، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے کارروائی کرتے ہوئے دو مویشی چور گینگ کے 6 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضےسے6عدد بکرے اور 9 لاکھ روپے برآمد کر لیے جب کہ 6 مقدمات کا سراغ لگا لیا، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مویشی چور گینگز کے9 کارندے گرفتار کر کے ملزمان سے 1عدد گائے ، 1 بھینس ، 8 بکرے اور کل مالیت 27لاکھ روپےسے زائد نقدی شامل ہیں، برآمد کیے جب کہ 9 مقدمات کا سراغ لگا لیا گیا،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم حبیب سے 50لیٹر شراب، صدر جلالپور پولیس نے ملزم اللہ رکھا سے 50لیٹر شراب، ملزم مجاہد سے 1420گرام ہیروئن ،حرم گیٹ پولیس نے ملزم ساحل سے 20لیٹر شراب، ملزم اسامہ سے 20لیٹرشراب، ملزم قیصر عباس سے 15کین شراب، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شوکت مسیح سے 20لیٹر شراب، گلگشت پولیس نے ملزم ریاض سے 570 گرام چرس، بی زیڈ پولیس نے ملزم عمران سے 1060 گرام چرس ،ملزم شعیب سے 12بوتلیں شراب، صدر پولیس نے ملزم شہریار سے 30لیٹر شراب، ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم اصغر سے 30لیٹر شراب، ملزم راشد سے 40لیٹر شراب اور جلیل آباد پولیس نے ملزم سجاول سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس کو جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے،پولیس نے ویگن ڈرائیوروں سے بھتہ وصولی کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید