ملتان (سٹاف رپورٹر) محلہ رحمن آباد گلی نمبر 4 پرانا شجاع آباد روڑ کے رہائشی بیٹی کو نہ ملنے دینے ،بہو کو بازیاب کروانے اور گھر سے زبردستی نقدی زیورات اٹھاکر لیجانے کیخلاف احتجاج کیا ۔محلہ رحمن آباد کی بیوہ خاتون صائمہ بی بی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میں نے اپنی بیٹی سدرہ کی شادی وٹہ سٹہ پر اپنے بھائی محمد عاصم کے بیٹے محمد تنویر سے ہوئی اور میرے بیٹے حسنین کی شادی عاصم کی بیٹی سے ہوئی شادی کے ایک ہفتہ بعد ہی میرا بھائی عاصم گھر آیا اور زبردستی میری بہو کو اپنے ساتھ لے گیا جبکہ جاتے ہوئے عاصم گھر سے نقدی 50ہزار چاندی کے زیورات وغیرہ سمیت جہیز کا سامان اٹھاکر لے گیا اور آج تک مجھے اپنی بیٹی کو ملنے نہیں دیا اور نہ ہی میری بہو کو واپس گھر بھیجا ۔بیوہ خاتون نے مزید کہا کہ عاصم نے ہمارے پلاٹ سے اینٹیں بھی مبینہ چوری کرلی اور الٹا ہمیں ہی ہراساں کرنا شروع کردیا جس کی پشت پناہی پولیس ملازم کررہے ہیں ۔بیوہ خاتون نے کہا کہ میں نے واقعہ کی اطلاع تھانہ قطب پور پولیس کو دی اور درخواست جمع کرائی مگر تاحال کارروائی نہ ہوسکی۔