• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بھر کے 894عید اجتماعات پر2188پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع بھر کے 894 عید اجتماعات پر 2188 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے، بڑے عید اجتماعات پر پولیس اہلکار باڈی کیمز کے ساتھ سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے، عید اجتماعات کی نگرانی سی سی ٹی وی اور جدید ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، ضلع بھر میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے 45 سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہونگے، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں پر فوری ردعمل یقینی بنایا جائے گا،عیدالاضحیٰ کے دوران سیف سٹی کنٹرول روم سے 24 گھنٹے مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی، عیداجتماعات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے داخلی راستوں کی سخت چیکنگ ہوگی،مویشی منڈیوں اور ناکہ جات پر 548 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 56 ٹریفک پولیس اہلکار فیلڈ میں موجود ہوں گے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیو آ ر ایف کی 12 ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہیں گے،ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی اور مؤثر چیکنگ کا نظام یقینی بنایا گیا ہے، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر زیرو ٹالرنس پالیسی لاگوہوگی، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں شہری فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
ملتان سے مزید