ملتان ( سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال میں زیر علاج ایچ آئی وی ایڈز کےمریض کا اقدام خود کشی، تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 5میں ایچ آئی وی ایڈز کے زیر علاج 38 سالہ مریض نےخود کشی کی کوشش کی جسے سکیورٹی گارڈز نے ناکام بناتے ہوئے قابو کر لیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مذکورہ مریض کی نگرانی کیلئے دو سکیورٹی گارڈز مامور کردیئے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔