• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز ا ور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی موبائل فونز و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد شہباز کے گھر سے پانچ تولہ سونا نقدی ساڑھے چار لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد ریاض کے گھر سے ڈیڑھ تولہ سونا اور چار لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے شیر شاہ روڈ سے نامعلوم افراد حمیرا کاموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقہ سے دلاور اور شرجیل کی موٹر سائیکلیں جبکہ خالد کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے اسماعیل سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیا گیا تھانہ ممتازاباد کے علاقہ سے مسلح افراد نے وحید سے نقدی و سونے کے انگوٹھی چھین لی جبکہ اسی تھانے کی حدود سے اسد سے موبائل فون چھین لیاگیا تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ سے نامعلوم افراد مظہر کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے اسی تھانے کی حدود سے وقاص کے ٹیوب ویل کا سامان چوری کرلیاگیا تھانہ صدر کے علاقہ سے طارق کے گھر سے جنریٹر چوری کرلیاگیا تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے احمد کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے شاہد کے جانور چوری ہوگیے اسی تھانے کی حدود سے مسلح افراد حفیظ سے موٹر سائکل و نقدی چھین کر فرار ہوگیے تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ سے شفیع کا سولر پمپ چوری کرلیاگیا۔
ملتان سے مزید