ملتان( سٹاف رپورٹر) سابق حاکم ملتان نواب مظفر خان سدوزئی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خانزادہ محمد احسان خان سدوزئی ، سرائیکستان وطن پارٹی کے چئیرمین ظہوردھریجہ ، پاکستان سرائیکی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک جاوید چنڑ،سرائیکستان وطن پارٹی لودھراں کے رہنما عاشق فرید،سرائیکستان قومی اتحاد کے مرکزی رہنما شریف خان لاشاری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ2 جون پیر صبح 9 بجے مقامی سکول ، پیر خورشید کالونی، نواب روڈ ملتان میں"نواب مظفر خان سدوزئی شہید کانفرنس" منعقد ہوگی ،رہنماؤں نے کہا کہ نواب مظفر خان سدوزئی ملتان کی تاریخ کے عظیم محافظ، بہادر سپہ سالار اور شہیدِ ملت تھے۔