• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کسانوں میں زرعی سامان تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر )ریڈز پاکستان نے جلال پور پیر والا میں سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کسانوں کو ڈی کے ایچ کے تعاون سے زرعی سامان تقسیم کیا ، ریڈز کے عہدے داروں کے مطابق یونین کونسل 175 شینی، جلال پور پیر والا، کے دیہاتوں میں سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کسانوں کو کپاس کی فصل کی کاشت کے لیے زرعی ان پٹ پیکجز تقسیم کیے گئے ،جس کا مقصد معاش کی بحالی اور چھوٹے کاشتکاروں کو کپاس کی کاشت دوبارہ شروع کرنے کے قابل بنانا ہے، ان پٹس کی تقسیم گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بیت مغل میں ہوئی۔ زرعی ماہرشکیل، نے آب و ہوا کے سمارٹ زرعی طریقوں کے بارے سے آگاہ کیا ۔
ملتان سے مزید