ملتان (سٹاف رپورٹر) سماجی و فلاحی تنظیم تارے زمین پر ٹرسٹ کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر اولڈ ایج ہوم ملتان میں مقیم بزرگوں کے لئے قربانی کا بکرا فراہم کر دیا گیا ہے، ٹرسٹ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیوں میں بزرگوں کو شامل کرنا اور انہیں اپنائیت کا احساس دلانا تنظیم کی اولین ترجیح ہے۔