ملتان (سٹاف رپورٹر) فرائض میں غفلت اور ڈیوٹی سے غیر حاضری پر پولیس اہلکار معطل، تفصیلات کے مطابقخفیہ اطلاع ملنے پر آر پی او ملتان نے اچانک ہیڈ محمد والا اور گرے والا ناکے کا دورہ کیا تو وہاں تعینات اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکے پر مامور ہیڈ کانسٹیبل ظہور احمد، محمد ہاشم، قیصر عباس اور امان اللہ موقع پر موجود نہ تھے جبکہ ایک ہیڈ کانسٹیبل ناکہ چھوڑ کر ساہیوال پہنچ گیا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق غفلت اور ڈیوٹی سے غیر حاضری پر مذکورہ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ ہیڈ محمد والا اور گرے والا کا علاقہ ملتان کے مغربی داخلی راستوں میں شمار ہوتا ہے، جنہیں سکیورٹی کے حوالے سے نہایت حساس تصور کیا جاتا ہے۔