ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 05 گیس میٹر منقطع کر دئیے گئے ، ٹیم کے مطابق دو میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھے تھے ریکور کر لئے گئے ،تین میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیے گئے۔