کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز ریجنل آفس حب، محمد ابراہیم بازئی نے دھدر لیڈ زنک پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف آپریشنل یونٹس، پیداواری شعبوں اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز نے پروجیکٹ میں جاری کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور حفاظتی انتظامات، تکنیکی معیار اور ماحولیاتی ضوابط پر عملدرآمد کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ معدنی وسائل کی ترقی میں شفافیت، معیار اور ماحول دوست پالیسیوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر دھدر لیڈ زنک پروجیکٹ کے صدر نے محمد ابراہیم بازئی کو منصوبے کی پیش رفت، پیداواری اہداف، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر محمد ابراہیم بازئی نے پروجیکٹ انتظامیہ کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام سرگرمیاں حکومتی پالیسیوں اور مقررہ معیارات کے مطابق جاری رکھی جائیں۔