کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پارلیمانی سیکرٹری کلچر ، ٹور ازم ، لاء اینڈ پارلیمنٹیرین افیئر نوابزادہ محمد زرین خان مگسی نے صوبے کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم دن ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتا ہےجس کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا اور فرمانبرداری کا اظہار تھاانہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، اخوت، تقویٰ اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی ہے ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی ہے کہ ہم ایک پرامن ، ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر کے لیے متحد رہیں گے۔