• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف لورالائی میں جدید آئی ٹی حب کے قیام کا منصوبہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بریگیڈیئر نعمان ظہیر اور ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے کہاہے کہیونیورسٹی آف لورالائی میں جدید آئی ٹی حب کے قیام کا منصوبہ تیزی سے جاری ہےجس پر مجموعی طور پر 58.006 ملین روپے لاگت آئے گیانہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں آئی ٹی تعلیم ترقی کی ضمانت بن چکی ہےلہٰذا نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی حب کے قیام سے نہ صرف طلبہ کو جدید کمپیوٹر لیبز، انٹرنیٹ سہولیات اور ڈیجیٹل لرننگ کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ نوجوانوں کو فری لانسنگ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ اور دیگر جدید آئی ٹی شعبوں میں تربیت حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔وائس چانسلر کے پی ایس خالد نے اس منصوبے کو یونیورسٹی اور علاقے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی حب کے قیام سے لورالائی سمیت پورے خطے کے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔
کوئٹہ سے مزید